حکومت نے یونان کے ساتھ ہوائی خدمات کے معاہدے کو آج منظوری دے دی۔وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج یہاں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں اسے منظور کیا
گیا۔حکومت کا خیال ہے کہ اس معاہدے سے ہندوستان اور یونان کے درمیان شہری
ہوابازی کے ساتھ ہی سیاحت ،تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبہ کے ساتھ ہی
ثقافتی تبادلے کو بھی فروغ ملے گا۔